مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹلی کے وزير داخلہ مینؤسالوینی نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک برطانیہ کو فریب دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ سالوینی نے سنڈے ٹائمز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے یورپی یونین پر الزام عائد کیا کہ یورپی یونین کے اندر برگزیٹ کے معاملے میں حسن نیت نہیں ہے اور وہ برطانیہ کو اس سلسلے میں فریب دے رہا ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ آئندہ سال 29 مارچ تک یورپی یونین سے خآرج ہوجائے گا۔
اٹلی کے وزير داخلہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک برطانیہ کو فریب دینے کی کوشش کررہے ہیں۔
News ID 1882628
آپ کا تبصرہ